اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب جگہ پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی سطح پر جدید ترین طبی سہولیات کے قیام کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول میں 92 فیصد بہتری آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ خدمات فراہم کی جائیں۔






