اہم خبریںپاکستانکھیللمحہ با لمحہ

شاہد آفریدی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تفریح ​​کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، محسن نقوی ایک محنتی انسان ہیں جو دل سے کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وزارت داخلہ یا پی سی بی کی چیئرمین شپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، وہ دو عہدوں سے کامیاب نہیں ہوسکتے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت جوش اور حوصلے ہیں، کرکٹ کل وقتی کام ہے، وزارت داخلہ اور پی سی بی کی چیئرمین شپ دونوں بڑی ذمہ داریاں ہیں، دو بڑے کام بیک وقت نہیں ہو سکتے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی میٹنگ میں شاہد آفریدی نے محسن نقوی کے کام کی تعریف کی تھی لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر وہ وزارت یا پی سی بی کے درمیان کسی کام کا انتخاب کریں تو وہ اس پر بہتر توجہ دے سکتے ہیں۔ پی سی بی کو محسن نقوی کے وژن سے فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جون میں امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں نوکری کی پیشکش کی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ میں ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہوں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button