امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کو کنٹرول کرنا اور اس کی ملکیت حاصل کرنا اچھی بات ہوگی، ایران سے براہ راست بات کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ بات چیت ہفتے کو شروع ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ رکنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، غزہ پر کنٹرول اور اس کا مالک ہونا اچھی بات ہو گی اور وہ حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ایران اور تجارت پر بات چیت، ایران سے براہ راست بات کرنے جا رہے ہیں۔
ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ترجیح ہے، ایران سے اعلیٰ سطحی مذاکرات ہفتے کو ہوں گے، ایران سے براہ راست مذاکرات میں بھی معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کو بہت خطرہ ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہے تو اسے حل کرونگا، ترکی سے متعلق کہا کہ غزہ ایک اور ڈیل کے لیے کام کرنے کے لیے، غزہ کے لوگوں کو بھی انتخاب کرنا ہے۔






