سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 500 ارب ریال کا نقصان ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی بینچ مارک ٹیسی انڈیکس 700 پوائنٹس کی کمی سے 11 ہزار 200 پر بند ہوا۔
آئل کمپنی آرامکو کو حصص کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا ہے۔ قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی، کویتی اسٹاک مارکیٹ میں 6.6 فیصد اور قطری اسٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کی کمی ہوئی۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیجی اسٹاک مارکیٹوں نے مئی 2020 کے بعد اپنی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی ہے۔
مندی کی وجہ امریکی ٹیرف کا نفاذ اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔





