پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے پیسے یا پلاٹ جانوں کے عوض نہیں ہوسکتے۔ سوال یہ ہے کہ کتنے ملزمان گرفتار ہوں گے اور کتنے مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کی سیٹ پر گزشتہ 2 سال سے قبضہ ہے۔ پیپلز پارٹی 16 سال سے سندھ میں برسراقتدار ہے۔ اس کی کارکردگی کیا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ مجھے یا گورنر سندھ کو بیان بازی سے نہ الجھائیں۔ گورنر سندھ یوسف گوٹھ گئے اور متاثرین کے زخموں پر مرہم لگایا۔ لوگ گورنر کو امید کی واحد کرن سمجھ رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button