پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز منفی نوٹ پر کیا۔
سٹاک مارکیٹ میں صبح کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا۔ ابتدائی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3331.22 پوائنٹس کی کمی سے 115460 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,167 پوائنٹس کی کمی سے 115,623 پر آگیا۔
آج کے تجارتی سیشن کے دوران انڈیکس بھی 117,601 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 118,791 پوائنٹس پر بند ہوا۔





