پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 10 روز بیرون ملک قیام کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا دورہ دبئی ذاتی نوعیت کا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر کے شریک ہیں۔
بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول اپنے دادا کی برسی پر بھی پی ٹی آئی کے بانی پر تنقید کرنا بند نہ کریں۔






