سکھر میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے چیئرمین کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 10 ہزار 542 طلبہ شریک ہوں گے۔
تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے 27 ہزار 740، خیرپور سے 53 ہزار 788 اور سکھر سے 29 ہزار 724 طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔
تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ سکھر ریجن میں 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔






