اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button