اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کو فروغ دینا ہے، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہوگا تو کھیل بھی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیل پنجاب پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا استعارہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنازیم بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button