امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے واشنگٹن، نیویارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، کولوراڈو اور لاس اینجلس سمیت دیگر مقامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلیاں نکالیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے 1000 سے زائد شہروں میں منعقد ہونے والی ان ’ہینڈز آف‘ احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ایلون مسک کی قیادت میں امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں اور 20,000 سے زائد وفاقی ملازمتوں میں کٹوتیوں پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں 20 ہزار سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے علاوہ کینیڈا، میکسیکو اور کئی یورپی ممالک میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقتور لوگوں کے خلاف متحد ہوئے ہیں۔






