اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر کے عہدے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے، جب بانی پی ٹی آئی نے پوچھا تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ تیسری بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں۔






