اہم خبریںتازہ ترینتعلیملمحہ با لمحہ

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کا نیا ترمیم شدہ شیڈول جاری

سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبرتک کے لئے ہوں گے۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبرتک کے لئے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، اسکولوں میں جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے، جمعہ کے دن چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔

سیکنڈ شفٹ اسکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ والے دن یہ اسکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں اساتذہ سوا 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک موجود رہیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button