تازہ تریندنیالمحہ با لمحہ
ترکیے میں افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ، 18افغان باشندے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیے گئے
ترکیے کی حکومت نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ترکیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جس کے تحت گرفتار افراد کو ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کرنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
خامہ پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائش کے خلاف کریک ڈاؤن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے افغان شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے بعد پاکستان، ایران، ترکیہ، امریکا، برطانیہ اور مختلف یورپی ممالک سے غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل تیز ہو گیا ہے۔






