اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی آئے یا نہ آئے، جے یو آئی ضرور آئے گی: مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں پاکستان تحریک انصاف سامنے آئے یا نہ آئے، جے یو آئی ضرور میدان میں آئے گی۔

سرگودھا کے قصبہ ہجن میں مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضا ہیں اور حکومت کو یہ انتخابات کسی بھی صورت اور کسی بھی وقت کروانا ہی ہوں گے۔

صحافی کے ایک سوال پر کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں مناسب پروٹوکول نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے دلچسپ انداز میں جواب دیا:
“کجھ شہر دے لوگ ظالم سن، کجھ سانوں وی مرندا شوق وی سی۔”

جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے سوال پر سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اس معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور انہیں معلوم نہیں کہ اس اقدام کے پیچھے ان کا کیا فلسفہ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کب تک اکٹھی چل سکتی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سوال ان ہی سے پوچھا جائے، بس وہ آپس میں گرتے پڑتے چل رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے ان بیانات کو ملکی سیاست کے موجودہ منظرنامے میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button