قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا آج کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی نے آج کے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم قانون سازی اور توجہ دلانے کے نوٹس شامل ہیں۔
اہم نکات میں شامل ہیں:
ملک میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس پیش کیا جائے گا۔
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل اور ٹرانسفر آف ریلویز کے آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش ہوں گے۔
صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
قانونی بلز اور ترمیمات:
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بل
نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل
دی لائف انشورنس نیشنلائزیشن ترمیمی بل
فیڈرل انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل
دی ٹریول ایجنسیز ترمیمی بل
دی پاکستان ٹورسٹس گائیڈز ترمیمی بل
پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی بل
اس کے علاوہ متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی اور مردان میں ریلویز کی زمین کی غیرقانونی منتقلی کے بارے میں توجہ دلانے کا نوٹس زیر بحث آئے گا۔






