اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کارروائی کے لیے ہنگامہ آرائی کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

آئی جی آفس نے رپورٹ پر کارروائی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ہنگامہ آرائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے مرتب کی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button