اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

6.8 شدت کا شدید زلزلہ، عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے

انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ زلزلہ تلاؤد جزائر کے ساحلی علاقے میں آیا، جس کی گہرائی 77 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.1 بتائی ہے، جبکہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو پرسکون رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button