اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

برطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہنگری

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یورپ کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کے برطانیہ اور فرانس کے منصوبے پورے یورپ کو روس کے ساتھ براہِ راست جنگ میں گھسیٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پیٹر سیجارتو کا کہنا تھا کہ بعض یورپی رہنماؤں کا ’’جنگی جنون‘‘ ہنگری کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی قیادت ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو اپنے جنگی منصوبوں کی راہ میں واحد رکاوٹ سمجھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں یوکرین کے حامی کسی رہنما کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر موجودہ قیادت انتخابات جیت گئی تو ہنگری جنگ سے باہر رہے گا، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو یورپ کا نیا جنگی منصوبہ نافذ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ہنگری مسلسل روس کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی مخالفت کرتا رہا ہے اور یورپی یونین اور برطانیہ پر زور دیتا آیا ہے کہ وہ فوجی اقدامات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو دونوں ممالک یوکرین میں اپنی فوجیں تعینات کریں گے۔ بعد ازاں برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کیف کے دورے کے دوران بتایا تھا کہ لندن ایک ملٹی نیشنل فورس کے قیام کے لیے 270 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button