اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ہم نے تحریکیں چلانی ہیں، تحریک ملک بچانے کے لیے ہے: محمود خان اچکزئی

تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بیک ڈور کے راستے اختیار کرنے کی تفصیلات وہ بیان نہیں کر سکتے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک ملک کو بچانے کے لیے نکلی ہے اور اس میں عوام کی شمولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پارٹی سے انتخابی نشان چھینا گیا، اور عوام کو آئین پاکستان اور غریب طبقے سے محبت کرنی چاہیے۔

انہوں نے 26ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے ذمہ داروں کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک افواج اور جاسوسی اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بے انصافی سے ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دی کہ آئیں مل کر جمہوری پاکستان کی تشکیلِ نو کریں۔

تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ جاتی امراء میرا گھر ہے، ہم سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button