اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آج شام جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے، جس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قونصلر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button