اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button