اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

برطانیہ میں برفانی طوفان “گوریٹی”، ویسٹ مڈلینڈز میں دہائی کی شدید ترین برفباری

برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی شدت کے باعث ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ طوفان کے اثرات سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ پر پروازوں کے لیے رن وے بند کر دیے گئے ہیں۔

کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے اور انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لندن سمیت دیگر شہروں میں بھی سخت موسم کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور انتظامیہ شہریوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ طوفان کے دوران احتیاطی اقدامات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button