اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث تاریخ ساز تیزی دیکھنے کو ملی، اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 186,973 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید 605 پوائنٹس کی اضافے سے انڈیکس 187,124 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

مارکیٹ میں مختصر دورانیے کے لیے مندی کا رجحان دکھائی دیا، مگر سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے کے نتیجے میں انڈیکس 856 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ 187,374 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور انڈیکس نے کئی نئی نفسیاتی سطحیں عبور کر کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button