اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاری اور جنگی استعداد کا جائزہ

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فورس کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی استعداد میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف تربیتی مشقوں، جدید ٹیکنالوجیز اور فوجی سہولیات کا جائزہ لیا اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔ انہیں اس موقع پر فورس کی مجموعی تیاری، تربیتی معیارات اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیے گئے کلیدی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا بھی مشاہدہ کیا، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ان مشقوں میں مستقبل کے متحرک جنگی ماحول کے مطابق فوج کی جدت، ہم آہنگی اور تیاری کو نمایاں کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے جوانوں کے لیے فراہم کردہ کھیل اور تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا، جنہیں جسمانی فٹنس، حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید طبی سہولیات سے آراستہ مرکز میں طبی عملے اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ خدمات اور کاوشوں کی تعریف کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان آرمی کی صفر برداشت کی پالیسی پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ پوری توجہ، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کرتی رہے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button