کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔






