اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ، دونوں 45 منٹ تک اکٹھے رہے
بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے۔ دونوں میاں بیوی کی ملاقات گزشتہ روز جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی، اور یہ ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق ہوتی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان بھی گزشتہ روز جیل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔






