اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز بھی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 1704 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح تک جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 671 پوائنٹس کی سطح تک آیا، تاہم بعد ازاں مجموعی طور پر 1226 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ دوبارہ بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 288 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دورانیے میں ایک مرحلے پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1953 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو روز، پیر اور منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی تھی، یاد رہے کہ مسلسل تیزی کے باعث انڈیکس نئی بلندیوں کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button