اہم خبریںتازہ تریندنیا

جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ

جاپان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس اور ٹرین سروس معطل

جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کئی شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زلزلے کا مرکز جاپان کے صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا۔

جاپانی حکام کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت جاپان کے 1 سے 7 کے زلزلہ پیمانے پر بالائی درجے کی پانچ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث جاپان ریلوے نے اوساکا اور ہاکاتا کے درمیان بُلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button