اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری، 6 لاکھ سے زائد افراد افغانستان منتقل

پشاور: پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 141 افغان باشندے افغانستان منتقل کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق:

69 ہزار 431 افغان شہریوں کو جو سٹیزن کارڈ ہولڈرز تھے، بھی واپس بھیجا گیا۔

ملک بھر سے 2 لاکھ 16 ہزار 634 پی او آر کارڈ ہولڈرز کی واپسی عمل میں آئی۔

گزشتہ روز مزید 375 افغان باشندے طورخم کے ذریعے افغانستان روانہ ہوئے۔

اسی دوران 139 اے سی سی اور 1,224 پی او آر کارڈ ہولڈرز بھی واپس روانہ کیے گئے۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک میں بھی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی میں گزشتہ ایک سال کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔

ترکی کے مائیگریشن اتھارٹی کے مطابق گرفتار افراد میں سب سے زیادہ افغان شہری تھے جن کی تعداد 42 ہزار سے زائد تھی۔ افغان شہریوں کے بعد سب سے زیادہ گرفتاریاں شامی شہریوں کی ہوئیں، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا۔

یہ اقدامات غیر قانونی تارکین وطن کے کنٹرول اور ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button