اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراکس/واشنگٹن: وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق روڈریگز عبوری حیثیت میں صدر کے تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالیں گی تاکہ ریاستی امور میں تسلسل اور قومی دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

عدالت نے واضح کیا کہ مادورو کو ابھی مستقل طور پر عہدے سے معزول نہیں کیا گیا، کیونکہ آئینی طور پر ایسا ہونے کی صورت میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کروانا لازم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے دارالحکومت کراکس میں کارروائی کرتے ہوئے مادورو کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا۔ مادورو کو نیویارک اسٹیٹ نیشنل گارڈ کی ایک فوجی تنصیب پر لایا گیا، جہاں ایف بی آئی اہلکار ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک شہر منتقل کیا جائے گا اور وہاں انہیں منشیات اسمگلنگ سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ عبوری طور پر وینزویلا کے امور امریکی کنٹرول میں رہیں گے۔ وینزویلا کی قیادت نے امریکی اقدام کو جارحیت قرار دیتے ہوئے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button