اہم خبریںتازہ تریندنیا

ہماری اگلی کارروائی پہلی سے بڑی ہوگی، وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں، صدرٹرمپ

ٹرمپ کا وینزویلا کو سخت پیغام: ہماری اگلی کارروائی پہلی سے بڑی ہوگی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف مزید سخت کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے تو آئندہ اقدام پہلے سے کہیں بڑا ہوگا۔

نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیلسی روڈریگز ہماری بات مان لیں تو وینزویلا میں فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں کہ امریکا کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری اگلی کارروائی پہلی سے کہیں زیادہ بڑی ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کا کیوبا کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق کیوبا کی حکومت اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ وہ خود ہی گر جائے گی، تاہم کیوبا کے ساتھ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کا اگلا قدم وینزویلا کے نائب صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کے فیصلوں اور اقدامات پر منحصر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے حکام کے پاس اپنی قوم کے لیے ایک منفرد اور تاریخی موقع موجود ہے۔

مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ وینزویلا کے حکام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور ایسے فیصلے کریں گے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button