اہم خبریںتازہ تریندنیا

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیوائیر نائٹ پر دھماکا، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے ایک لگژری اسکی ریزورٹ میں بار میں دھماکے/آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے ایک لگژری الپائن اسکی ریزورٹ کے بار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سوئس پولیس نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ یہ دھماکہ رات 1:30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منا رہے تھے۔

ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button