اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حج 2026 کیلئے لازمی تربیتی پروگرام کب شروع ہوگا، وفاق نے شیڈول جاری کردیا

حج 2026: وفاقی حکومت نے عازمین کے لیے لازمی تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے عازمین کے لیے لازمی تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز یکم جنوری 2026 سے اسلام آباد سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپ مختلف شہروں میں مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے:

1 جنوری: اسلام آباد

2 جنوری: ایبٹ آباد

3 جنوری: گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی (آزاد کشمیر)

4 جنوری: میرپور (آزاد کشمیر)، ٹنڈو محمد خان، خیرپور

5 جنوری: راولاکوٹ، بدین، نوشہرو فیروز

وزارت نے تربیتی پروگرام کا شیڈول عازمین تک پہنچانے کے لیے ’پاک حج 2026‘ موبائل ایپ، ویب سائٹ اور میسیج سروس کا سہارا لیا ہے۔

یہ تربیت تمام حج کے خواہشمند عازمین کے لیے لازمی ہے تاکہ وہ حج کے مناسک، ضوابط اور انتظامی امور سے مکمل طور پر واقف ہو سکیں۔ مزید تربیتی پروگرامز فروری 2026 تک مختلف اضلاع میں جاری رہیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button