اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد:
حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 253 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 257 روپے 8 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور زرِمبادلہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ عوامی و تجارتی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مہنگائی میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button