اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ پروازیں 29 مارچ سے آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ یہ سروس تقریباً چھ سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کی جا رہی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق لندن کی تمام پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ لندن پی آئی اے کا پہلا بین الاقوامی اور انتہائی اہم و پرکشش روٹ رہا ہے، جس کی بحالی کو قومی ایئر لائن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اس وقت پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، جبکہ لندن روٹ کی بحالی سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button