اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عازمین حج پر 1.67 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور نے حج عازمین پر فضائی کرائے میں اضافہ کردیا، ہر حاجی پر 14 ہزار روپے کا اضافی بوجھ

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین پر ایک ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ اس کے مطابق فضائی کرائے میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ہر حاجی کو اضافی 14 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

وزارت کے 4 فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی بنیاد پر اس سال ریٹرن ایئر ٹکٹ کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ حج میں یہ کرایہ 2 لاکھ 24 ہزار روپے فی کس تھا۔

سرکاری اسکیم کے تحت اس سال حج کے لیے 1 لاکھ 19 ہزار 210 عازمین رجسٹرڈ ہیں اور انہیں سفری خدمات پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دو نجی فضائی کمپنیوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق یہ اضافی بوجھ فضائی کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدوں کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے، جس سے سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین پر مالی اثر پڑے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button