بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بیوی نے شوہر کو طلاق کا نوٹس بھیجا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بالاموروگن نے اپنی بیوی 39 سالہ بھونیشوری کو گولی مار دی، جس کے بعد خود پولیس کے حوالے ہو گیا۔ بالاموروگن پہلے سافٹ ویئر انجینئر تھے لیکن پچھلے چار سال سے بے روزگار تھے، جبکہ بھونیشوری یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔
جوڑے نے 2011 میں شادی کی تھی اور 2018 میں بنگلورو منتقل ہوئے۔ دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہائشی تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔
گولی لگنے کے بعد بھونیشوری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔






