اہم خبریںتازہ تریندنیا

انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف عملے کے 4 افراد سمیت جاں بحق

انقرہ سے طرابلس جانے والا طیارہ حادثے کا شکار، لیبیا کے آرمی چیف سمیت 5 افراد جاں بحق

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے روانہ ہونے والا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت عملے کے تمام 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق طیارہ شام 8 بج کر 10 منٹ پر انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، تاہم 8 بج کر 52 منٹ پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں طیارے کی جانب سے انقرہ کے قریب حیمانہ کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی گئی، مگر اس کے بعد دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ترک میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔ اڑان بھرنے کے تقریباً 30 منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارے نے انقرہ واپس جانے کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ سے قبل ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

طیارے میں مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی، مشیر الاساوی اور لیفٹیننٹ جنرل الفطوری بھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ترکی اور لیبیا کی حکومتوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button