رمضان المبارک کی آمد میں کتنے دن باقی؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔
ویب ڈیسک: رمضان المبارک کی آمد میں کتنے دن باقی؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔
ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ رجب کے بعد شعبان آتا ہے، اور پھر رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتا ہے جو مسلمانوں کے لئے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ کیلنڈر کے مطابق، رمضان کی آمد 20 یا 21 فروری 2026 تک متوقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کی آمد میں اب صرف 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔
اگر رجب اور شعبان اپنے مقررہ دن پورے کرتے ہیں تو رمضان کا پہلا روزہ فروری کے تیسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس کی حتمی تاریخ رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی اعلان کرے گی۔
کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان کے 30 روزے پورے ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے۔ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کے چاند کے نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس اہم اور برکت والے مہینے کی تیاریوں میں مسلمانوں نے اپنے روزے، عبادات، اور روحانی ترقی کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔






