اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

کرک: تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل علاقے میں گشت کر رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک، سعود خان نے فائرنگ میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس موبائل میں سوار تمام 5 اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بھارتی نفری کو بھی موقع پر بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button