اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کوبینکوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ،وجہ کیا بنی ؟جانیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 25 دسمبر بروز جمعرات کو قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دن تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تعطیل کے باعث بینکاری نظام سے منسلک تمام دفاتر اور ادارے اپنی معمول کی سرگرمیاں انجام نہیں دیں گے، تاہم آن لائن اور ڈیجیٹل بینکاری سروسز معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینکنگ سے متعلق ضروری امور 25 دسمبر سے قبل نمٹا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر پاکستان میں قائدِاعظم کا یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر تعطیل ہوتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button