انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے بس کے ٹول پلازے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 19 زخمی افراد اسپتال منتقل کیے گئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں کل 34 مسافر سوار تھے۔ حکام نے زخمیوں کی فوری طبی امداد فراہم کر دی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔






