اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری ، درخواستوں ، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

پاسپورٹ خواہشمندوں کے لیے خوشخبری: درخواست اور ڈیلیوری کا نیا نظام متعارف

محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے اب پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز میں 24 گھنٹے کام کرنے والا خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل اینٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کے آپریشنز کی نگرانی اور تجزیہ کیا جائے گا۔

یہ اقدام درخواست گزاروں کے لیے شفافیت اور سہولت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا بھی باعث ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button