اہم خبریںدنیا

ایران پر ایک اور حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایران اس کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور تیار ہے۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے بچاؤ کا سب سے مؤثر راستہ یہی ہے کہ ملک دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ماضی میں ہونے والی جارحیت کے نقصانات پورے کر چکا ہے اور اگر مخالف فریق دوبارہ وہی ناکام تجربہ دہرانا چاہتا ہے تو اسے کسی بہتر نتیجے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو یقین ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کی دوبارہ تیاری اور توسیع میں مصروف ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے امریکا سے مشاورت کرنا چاہتا ہے۔

امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات کے دوران ایران پر حملے کے آپشنز پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی بیان بازی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا عندیہ دے رہی ہے، جبکہ عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button