اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب کا آغاز

اسلام آباد: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے طویل اجلاس کے بعد رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق اتوار کی شام رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد آج یکم رجب المرجب کا آغاز ہو گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور جید علما کی آراء پر تفصیلی غور و خوض کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ اعلامیے کے مطابق مکمل ہونے والے قمری مہینے کے 29 دن شمار کیے گئے۔

اعلان کے بعد وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے بھی رجب المرجب کے آغاز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آج یکم رجب غروبِ آفتاب تک رہے گی، جبکہ کل شام غروبِ آفتاب کے بعد 2 رجب المرجب کا آغاز ہوگا۔

ادھر متعدد عرب ممالک میں آج شام غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی رجب المرجب کی دوسری تاریخ شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپارکو (SUPARCO) کی جانب سے بھی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی کہ رجب المرجب کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے اور یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button