اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
سوات کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری
سوات: سوات کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری ہو رہی ہے، جبکہ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مہونڈ کے علاقے میں ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اطرافی علاقوں میں چار انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ سیاحتی مقام مالم جبہ میں بھی ایک سے دو انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
برفباری اور بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔






