اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر اچانک گر گئیں، اسپتال منتقل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر گر گئیں۔ وکیل سلمان شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کے باہر گر گئی تھیں۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو کیسز کی پیروی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے پاؤں میں موچ آنے کی تصدیق کی گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ محمود قریشی کی اہلیہ عدالت میں ہونے والے کیس کی پیروی کے دوران جیل کے باہر گر گئیں، جس کے بعد فوری طور پر ان کی طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button