اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مضبوط، آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی
اسلام آباد: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں ترقی دیکھی جا رہی ہے اور آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف نومبر میں 356 ملین ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں اور سہولت کاری کے نتیجے میں آئی ٹی سیکٹر میں تیز رفتار ترقی ممکن ہوئی، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ ہے بلکہ روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل خودمختاری اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔






