اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر مملکت قانون و انصاف اور وزیر خزانہ کی توشہ خانہ ٹو کیس پر ردعمل

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید اور اضافی جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد حکومتی حلقوں نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

وزیر مملکت قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا:
"آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی۔ عمران خان واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔”

وزیر مملکت برائے خزانہ، بلال اظہر کیانی نے کہا کہ:
"تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، لیکن اسے کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔”

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید اور دیگر دفعات کے تحت کل 17،17 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں پر 1 کروڑ 64 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

فیصلہ خصوصی جج اسپیشل سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button